انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ پانچ پیسے کم ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 17 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 279 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔
حکومت نے نیلامی میں 1413 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے ہیں۔ کراچی سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت کا ہدف 1350 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلامی کا تھا، سرمایہ کاروں نے ٹی بلز خریداری کیلئے 2744 ارب روپے کی پیشکش ارسال کیں۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں آج بڑی کمی ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اور اب درآمد کر رہی ہے۔
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی سستی کر دی گئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بینک صارفین کے اکاؤنٹس میں آنے والے پیسے کی تشریح کر دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ مالی سال میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر ریکارڈ ہونے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔
سندھ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق جون 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.4 ارب ڈالرز رہیں، جون 2024ء کے مقابلے جون 2025ء کی ترسیلات زر میں 7.9 فیصد اضافہ ہوا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 566 کی بلندی پر بھی پہنچا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کو ملکی معاشی ترقی کے لیے مشاورتی عمل کا حصہ بناؤں گا، ان کی جانب سے ملکی معاشی ترقی کے لیے تجاویز نہایت اہم ہیں، کاروباری برادری سے ہر ماہ ملاقات کروں گا۔
شوگر ڈیلرز کے چینی کی قیمت سے سے متعلق تمام وعدے اور ساری یقین دہانیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کے بھاؤ میں آج اضافہ ہوا ہے۔
سندھ کابینہ نے ای اسٹامپ رولز 2020ء میں ترمیم کی تجویز کی منظوری دے دی۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 34 ہزار 200 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے روبرو کراچی چیمبر آف کامرس نے وفاقی بجٹ سے متعلق دوٹوک پیغام دے دیا۔
خرم شہزاد نے کہا کہ 500 ارب کے قرض کی ادائیگی 2029 میں شیڈول تھی۔