جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ چوری شدہ مینڈیٹ بازیاب کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غلط حکمتِ عملی سے کاشت کار دیوالیہ ہو گئے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکمراں ریلوے، واپڈا، اسٹیل ملز، پی آئی اے کو تباہ کرنے کے ذمے دار ہیں۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ ریلوے کی نج کاری عوام اور ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔