• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی نیشنل اسٹیڈیم کی تزین و آرائش پر چیئرمین پی سی بی کو مبارکباد

فوٹو: اسکرین گریب/سوشل میڈیا
فوٹو: اسکرین گریب/سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ریکارڈ مدت میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزین و آرائش پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، وہ اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی نمائندگی کر رہے تھے۔ 

نیشنل اسٹیڈیم کی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کےلیے اپ گریڈیشن کی گئی ہے، افتتاحی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹیڈیم کی تعمیر نو ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کراچی میں کھیلوں کے سلسلے میں بھرپور سہولیات فراہم کرنے کےلیے کوشاں ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں نیشنل اسٹیڈیم کو سندھ حکومت نے اپ گریڈ کیا تھا، نیشنل اسٹیڈیم میں اس وقت پی ایس ایل کےلیے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والے کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، حکومت سندھ بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے، کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے قومی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی چیئمپئنر ٹرافی میں شاہینوں سے بہتر پرفارمنس کی امید ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن فائٹنگ گیم ہونا چاہیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید