• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کی عدم پیشی، استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پرویز الہیٰ—فائل فوٹو
پرویز الہیٰ—فائل فوٹو

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی پیشی سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس ریفرنس پر سماعت کے دوران چوہدری پرویز الہٰی آج بھی احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

احتساب عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک پیشی کی حد تک استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

نیب کے گواہ ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ امجد علی نے اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کرا دیا۔

عدالت نے استدعا کی کہ پرویز الہٰی کی جگہ پیشی کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کیا جائے۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد نے مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید