• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پنجاب بھر میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ تمام غیر قانونی سروس اسٹیشنز بھی فوری بند کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر سروس اسٹیشن پر 1 لاکھ جرمانہ عائد ہوگا، 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں تعمیراتی مقام پر بھی زمینی پانی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب انوائرمینٹل ایکٹ کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید