• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کہتی ہیں اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، عمران کیساتھ ہی نکلوں گی: مشال یوسفزئی

مشال یوسفزئی— فائل فوٹو
مشال یوسفزئی— فائل فوٹو

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، انہوں نے بتایا کہ اب وہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی باہر نکلیں گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا کہ میرے خلاف پارٹی میں منظم پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، مجھے سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی نے سخت احکامات جاری کیے ہیں، انہوں نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات بھی دیے ہیں۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ کابینہ میں شامل ارکان سے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ لیا جائے گا، بشریٰ بی بی اپنی مرضی سے ڈی چوک سے نہیں آئی تھیں۔

صحافی نے مشال یوسفزئی  سے سوال کیا کہ کیا بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات ہیں؟

اس پر مشال یوسفزئی  نے کہا کہ بشریٰ بی بی بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان سے کوئی اختلاف کر ہی نہیں سکتا، جب موازنہ ہے ہی نہیں تو اختلافات کیسے ہوسکتے ہیں؟

مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولتیں بھی میسر نہیں۔

قومی خبریں سے مزید