• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی بھارتی فلم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

مشہور سرچ انجن گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی فلم کا نام سامنے آ گیا۔

بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا کی فلم ’مسز‘ نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا ہے۔

زی فائیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل پیج پر فلم کی غیر معمولی کامیابی کے بارے میں فلمی شائقین کو آگاہ کیا ہے۔


فلم کی غیر معمولی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ فلم ’مسز‘ گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی بھارتی فلم بن چکی ہے۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ فلم ’مسز‘ فلمی شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

آرتی کداو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’مسز‘ ملیالم فلم ’دی گریٹ انڈین کچن‘ کا ہندی ریمیک ہے۔

اس فلم کی کہانی ریچا نامی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے ڈانس کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور اس نے پروفیشنل ڈانسر بننے کے لیے ٹریننگ بھی لی ہوئی ہوتی ہے لیکن وہ شادی کے بعد گھریلو ذمے داریوں میں الجھ کر اپنی شناخت کھونے لگتی ہے۔

دراصل فلم ’مسز‘ میں خواتین پر شادی کے بعد عائد سماجی دباؤ کو بہت زبردست انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے فلمی شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید