افغانستان کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کےلیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، افغان ٹیم نے ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں تین گھنٹے بھرپور پریکٹس کی، وہ کل قذافی اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی سرگرمیوں کا لاہور میں آغاز ہوگیا ہے افغانستان کرکٹ ٹیم گزشتہ روز لاہور پہنچی اور آرام کیا جبکہ جمعرات کو افغانستان ٹیم نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
کھلاڑیوں نے وارم اپ سے سیشن کا آغاز کیا اور پھر گروپس میں فیلڈنگ ڈرلز کیں جبکہ بولرز اور بیٹرز نے جم کر نیٹ پریکٹس کی۔
پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والی افغانستان ٹیم کل پاکستان شاہینز کے پہلا وارم اپ میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 16 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈولڈ ہے۔
افغانستان ٹیم انگلینڈ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف گروپ بی میں شامل ہے۔