• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کا خط اوپن لیٹر ہے، کسی سے جواب کی توقع نہیں رکھتے، سینیٹر علی ظفر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے بانی کا خط  اوپن لیٹر ہے، اس کا مقصد یہ نہیں ہوتا آپ کسی سے جواب کی توقع رکھ رہے ہیں۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے طور پر یہ آپ کا حق ہے کہ جو خرابی دیکھیں نشاندہی کریں، آپ نشاندہی کرتے ہیں اور نصیحت کرتے ہیں، اوپن لیٹر دنیا بھر میں لکھے جاتے ہیں۔

سینیٹر علی ظفر سے سوال کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کو خط کیوں نہیں لکھتے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو خط لکھنا ہمارا اور پارلیمنٹ کا کام ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ دیا ہے۔

جس پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔

آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوا دوں گا۔

قومی خبریں سے مزید