• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ

فوٹو پی آئی ڈی
فوٹو پی آئی ڈی

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔

دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے مزید اقدامات پر اتفاق کیا، 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترک صدر کو وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس سے رخصت کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

روانگی سے قبل ترک خاتون اوّل کو دورے کی تصویری البم بھی پیش کیے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا 2 روزہ دورہ کیا، وزیراعظم اور ترک صدر نے پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

صدر اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک صدر نے پاکستان ترک بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کیا، فورم میں دونوں اطراف کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیوں اور کاروباری افراد شریک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید