گاڑیاں تو مختلف نام اور اقسام کی ہوتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ایک گاڑی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس گاڑی کو پیسوں والی کار کہا جا رہا ہے۔
بھارت میں پیسے والی کار کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔
وہ کہتے ہیں ناں کہ شوق کا کوئی مول نہیں، بھارتی شہری نے اسے کر کے دکھایا ہے، اس نے اپنی گاڑی کو سکوں سے بہت خوبصورتی سے سجایا ہے۔
سکوں والی گاڑی کی ویڈیو نے انسٹاگرام پر 5 ملین سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں، تاہم گاڑی کے مالک سے متعلق کوئی معلومات پیج پر شیئر نہیں کی گئیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں سکوں سے ڈھکی کار ایک میدان میں کھڑی ہے اور سورج کی روشنی سے چمک رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کرتے نظر آئے، ایک صارف نے تو اس کو چلر کار قرار دے دیا۔
زیادہ تر صارفین نے کار کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا ہے۔