• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے جزیرے ہرمز پر سرخ سیلاب کیسے آیا؟


موسلا دھار بارش کے بعد ایران کے جزیرے ہرمز پر سرخ سیلاب آ گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ایران کے جزیرے ہرمز کی ان وائرل ویڈیوز کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جزیرے ہرمز کی چٹانوں میں بڑی مقدار میں آئرن آکسائیڈ اور ہیماٹائٹ موجود ہے جسے مقامی لوگ گولک کہتے ہیں جو سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔

اس ایرانی جزیرے میں مینگروز کے درختوں کا جنگل بھی موجود ہے اور اس سمندری جنگل میں ایسے درخت بھی ہیں جو کھارے پانی کے سمندری علاقے میں رہتے ہیں۔

بعض اوقات ان درختوں میں سے اکثر درخت سمندر کے پانی میں ڈوب جاتے ہیں لیکن  پھر بھی زندہ رہتے ہیں اور یہاں ایک گھاس والا علاقہ بھی ہے جو میٹھے پانی کی ضرورت کے بغیر ہی اگتا ہے۔

اس جزیرے پر پائی جانے والی 70 سے زائد معدنیات، سرخ، سبز اور نارنجی رنگ کی چٹانوں کی وجہ سے جب یہاں تیز بارش ہونے کے بعد سیلابی صورتِ حال پیدا ہوتی ہے تو قدرتی طور پر پانی کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید