• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ہدایتکارہ نے ماورا کو ’سلیوٹ‘ کیوں پیش کیا؟

---کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
---کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ہدایت کارہ رادھیکا راؤ نے فلم کی ہیروئن، نامور اداکارہ ماورا حسین کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

رادھیکا راؤ نے حال ہی میں فلم ’صنم تیری قسم‘ کے ساتھی ہدایت کار وِنے سپرو کے ہمراہ انٹرویو دیا ہے۔

اس دوران رادھیکا راؤ نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی ناصرف اداکارنہ صلاحیتوں بلکہ سادگی کی بھی تعریف کی۔


رادھیکا راؤ نے فلم کے ایک سین کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک گانے کے سین میں ماورا حسین کو مچھلی کو بوسہ دینا تھا، اس سین کے بار بار ری ٹیک کے دوران ماورا حسین سارا دن الٹیاں کرتی رہیں۔

ہدایت کارہ کا کہنا ہے کہ ماورا حسین کی جگہ کوئی بھی اور اداکار ہوتا تو وہ اس سین کو کرنے سے انکار کر دیتا، ماورہ حسین کو سلیوٹ ہے کہ انہوں نے کہا کہ نہیں میں یہ سین کروں گی، ماورا حسین نے ہماری کم بجٹ کی فلم ہونے کے باوجود کوئی نخرہ نہیں دکھایا۔

رادھیکا راؤ نے مزید کہا کہ ماورا حسین نے ہمیں سارا دن معلوم بھی نہیں ہونے دیا کہ وہ الٹیاں کر رہی ہیں، اس بات کا علم ہمیں شام میں ہوا کہ ماورا نے کتنا مشکل دن گزارا ہے۔

انہوں نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گانا ’تو کھینچ میری فوٹو‘ دیکھ کر کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ ماورا نے اتنی الٹیاں کر کے یہ گانا عکس بند کروایا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید