• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا ہے پاکستان چیمپئنز ٹرافی پھر جیتے: محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی—فائل فوٹو
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی—فائل فوٹو

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میز بانی ہمارے لیے اعزاز ہے، دعا ہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پھر جیتے۔

لاہور میں نیدرلینڈز کے سفارت خانے نے ڈچ اور  جرمن ہاکی کلب کی ٹیموں کے اعزاز  میں استقبالیہ دیا جس میں محسن نقوی نے بھی شرکت کی، نیدر لینڈز کی سفیر نے چیئرمین پی سی بی کا استقبال کیا۔

تقریب سے خطاب میں محسن نقوی نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد اس بات کی یقین دہانی ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے فخر ہے کہ ایک پاکستانی فرید احمد ڈچ ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں، خواجہ جنید ہاکی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ کے ساتھ ہاکی میں بھی پاکستانی پرچم اونچا دیکھنا چاہتے ہیں، ہاکی کو کھویا ہوا مقام دلانے کے لیے بھرپور سپورٹ کروں گا، 2 غیر ملکی ہاکی کلبز کے پاکستان آنے کی خوشی ہے۔

نیدر لینڈز کی سفیر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو  اسپورٹس ڈپلومیسی پر  خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کے اسپورٹس ڈپلومیسی کے لیے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید