وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات پر وضاحت دی ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات کے دوران سیاسی امور پر گفتگو نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا کے عوام نے 3 مرتبہ منتخب کیا، علی امین گنڈاپور عوامی ووٹ اور اسمبلی سے منتخب ہوکر وزیر اعلی بنے ہیں۔
فراز مغل نے یہ بھی کہا کہ گورنر فارم 47 سے بنائی گئی حکومت کے نمائندے ہیں، صوابی جلسے یا پارٹی امور پر قیاس آرائیاں مناسب نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کوخبروں میں رکھنے کےلیے گورنر ہاؤس سے من گھڑت باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔