نیو یارک کی ایک خاتون نے اپنی 104ویں سالگرہ منانے کےلیے اپنی بکیٹ فہرست ترک کرکے مقامی جیل کا دورہ کیا۔
اس حوالے سے دی لیونگ اسٹون کاؤنٹی شیرف کے دفتر کا کہنا ہے کہ لوریٹا نامی معمر خاتون نے ایوون نرسنگ ہوم کے اسٹاف سے کہا کہ وہ اپنی 104ویں سالگرہ کاؤنٹی جیل جاکر منانا چاہتی ہیں۔
انکی اس درخواست کو شیرف کے دفتر نے قبول کیا اور لوریٹا کو لاک اپ فیسلیٹی کا دورہ کروایا گیا۔
شیرف کے دفتر نے سوشل میڈیا ایپ فیس بک کی ایک پوسٹ میں بتایا کہ لوریٹا کے دورے کے موقع پر ہم نے کافی اور کیک کھاکر سالگرہ منائی، اس موقع پر لوریٹا نے شیرف سے کہا کہ طویل زندگی کا راز یہ ہے کہ اپنے کام سے کام رکھا جائے۔
پوسٹ کے مطابق لوریٹا کا دورہ جیل نہایت ہی شاندار رہا۔ جیل حکام کے مطابق ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم نے انکی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے انھیں برتھ ڈے وش کیا۔