• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابی پیرزادہ کی بغیر میک اَپ تصویر شیئر، وضو کی افادیت بتا دی

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

سابقہ اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر بغیر میک اپ کے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

رابی پیرزادہ نے سادگی میں ڈوبی ہوئی انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

سابقہ نامور گلوکارہ کا کہنا ہے کہ بغیر فلٹر کے یہ تصویر وضو کے بعد کی ہے، ایسی تصویر اس وقت انسان لیتا جب وہ 5 وقت وضو کرے اور اس کے چہرے پر جو نور ہوتا وہ اللّٰہ کی طرف سے ہوتا ہے۔


انہوں نے اپنے مداحوں و فالوورز کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر آپ 5 وقت وضو کرتے ہیں تو اس سے اچھی کوئی کاسمیٹک پروڈکٹ نہیں ہے۔

کچھ روز قبل اپلوڈ کی گئی ایک اور تصویر کے کیپشن میں رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میک اپ یا فلٹرز آپ کی شخصیت کا تعین نہیں کر سکتے، آپ کے اعمال کرتے ہیں۔


واضح رہے کہ مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ رابی پیرزادہ اب دین کی خدمت کر رہی ہیں، ساتھ ہی وہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں۔

رابی پیرزادہ کا اپنا ایک کاسمیٹک برانڈ ہے جس سے متعلق اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی کریموں میں مضرِ صحت مواد کے بجائے آبِ زم زم استعمال کرتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید