• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ایونٹ میں باہر بیٹھ کر بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے: ابرار احمد

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں باہر بیٹھ کر بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

پی سی بی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ سے ہی میں فنگر سے اسپن کرتا آرہا ہوں۔

ابرار احمد کا کہنا ہے کہ میں سنیل نارائن اور اجنتھا مینڈس کی ویڈیو دیکھتا رہتا تھا، اپنی لیگ اسپن پر کام کیا اور تھوڑا مختلف کرنا شروع کیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرنا ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میچ کے دوران کپتان کی ضرورت کے مطابق چلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ابرار احمد نے یہ بھی کہا کہ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر نے مجھے بہت اچھا کھیلا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید