امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد ہی برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم سے جلد ملاقات ہوگی، کیئر اسٹارمر نے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے، میں اُس سے اتفاق کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کی خواہش پر ہونے والی ملاقات خوشگوار اور اچھی ہوگی۔