یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
لاہور سے نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 150 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز میں ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے، ان تمام ہی کو فارغ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں تمام کنٹریٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ ہے۔