برازیل کے ایک معمر جوڑے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے طویل عرصے تک شادی شدہ زندہ جوڑے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
105 سالہ مانوئل اینجلم ڈینو اور 101 سالہ ماریا ڈی سوسا ڈینو کی شادی 1940 میں ہوئی تھی اور ویلنٹائن ڈے 2025 تک ان کی شادی کو 84 سال اور 77 دن مکمل ہو چکے تھے۔
اس ریکارڈ کی تصدیق گینیز ورلڈ ریکارڈز اور معمر افراد کا ڈیٹا ٹریک کرنے والی ویب سائٹ لونگیوی کوئسٹ نے کی۔
اس جوڑے کی پہلی ملاقات 1936 میں ہوئی تھی جبکہ 1940 میں برازیل کے شہر سیارا میں واقع بوا وینٹورا چیپل میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
مانوئل اور ماریا نے 13 بچوں کی پرورش کی اور اب ان کے 55 پوتے/ نواسے، 54 پڑپوتے/ پڑنواسے اور 12 پردادے/ پردادی ہیں۔
دنیا کی سب سے طویل ترین شادی کا ریکارڈ ڈیوڈ جیکب ہلر اور سارہ ڈیوی ہلر کے پاس ہے، جنہوں نے 1809 میں کینیڈا میں شادی کی تھی اور 88 سال اور 349 دن تک ایک ساتھ رہے تھے۔