• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے کو بالکل بھلادیا، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

سکھر (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے کو بالکل بھلادیا ہے، پاکستان کی سڑکوں میں کوئی سڑک ایسی نہیں، جیسی یہاں ہے، اس کی حالت بہت بری ہے، حادثات ہورہے ہیں۔ جامشورو، قاضی احمد، رانی پور روڈ حادثوں میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں، 8سال سے انڈس ہائی وے پر کام نہیں ہوا، وفاقی حکومت سے پہلے بھی کہتے رہے ہیں اور اب پھر کہتے ہیں کہ روڈز کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ سندھ میں سولرائزیشن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، مختصر وقت میں سندھ کے 2لاکھ لوگوں کو سولر ہوم سسٹم دیے جائینگے، اگلے مرحلے میں 5لاکھ سولر ہوم سسٹم دینگے، سندھ حکومت 2012سے سولرائزیشن منصوبے پر کام کررہی ہے، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے بعد اس منصوبے پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔ کراچی، جامشورو ودیگر علاقوں میں سولر پارکس بھی بنائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس سکھر میں مستحقین میں سولر ہوم سسٹم تقسیم کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ غریب عوام پر مہنگی بجلی کا بوجھ نہیں ڈال سکتے،اب تک 45سرکاری بلڈنگز، 656اسکولز، 211رورل ہیلتھ سینٹرز، 310دیگر عمارتیں، 25لائبریریوں میں سولر سسٹم انسٹال کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید