فرانس کے صدر میکرون اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
گفتگو میں دونوں عالمی رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
فرانسسی صدر اور سعودی ولی عہد کے درمیان بات چیت میں تازہ عالمی صورتِ حال اور امن و استحکام کی کوششیں بھی زیرِ بحث آئیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد نے بات چیت کے دوران مشترکہ تعاون کے شعبوں کے فروغ کا جائزہ بھی لیا۔