پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا ہے کہ بنگالیوں کے شناختی کارڈ بلاک ہونے کی وجہ طلبا کو مسئلہ ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ یا تو بنگالیوں کو سمندر میں پھینک دیں یا مسئلہ حل کر دیں۔
انہوں نے بنگالیوں کے شناختی کارڈز کے معاملے پر اسپیکر سے رولنگ مانگ لی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اسپیشل سیکرٹری داخلہ کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے معاملے پر اسپیشل کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی۔