طالبان حکومتی وفد نے خطے سے باہر پہلی بار جاپان کے دورے پر پہنچ گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق افغان وفد ہفتے کے روز کابل سے روانہ ہوا۔ وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔
افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا کہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کےلیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے۔
دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا تاہم جاپانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
کابل میں جاپان کا سفارتخانہ 2021 میں طالبان کے قبضے اور سابقہ حکومت کے خاتمے کے بعد عارضی طور پر قطر منتقل ہوگیا تھا۔ تاہم اس کے بعد یہ دوبارہ کھل چکا ہے اور ملک میں سفارتی اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر چکا ہے۔