• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کو پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض، نام لینے سے گریز


سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کےلیے پاکستانی اسکواڈ میں چند کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض کیا، تاہم نام لینے سے گریز کیا۔

لاہور میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ساری دنیا کی ٹیمیں پاکستان آئیں، بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھارت جہاں کھیل رہا ہے پاکستان کو وہاں میچ جیتنا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے پاکستان فائنل میں آئے۔ پاکستان ٹیم کو فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ میں بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں ایک دو کھلاڑیوں کی شمولیت پر اعتراض ہے، نام نہیں لوں گا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب ہمیں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے جھنڈے تلے لوگوں کو قومی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید