• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی خاتون کی آنکھ سے 5 گمشدہ کانٹیکٹ لینس نکال لیے گئے

چین میں ڈاکٹروں کو ایک خاتون کی آنکھ کے ڈھیلے کے پیچھے سے پانچ کانٹیکٹ لینز ملے ہیں۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ چینی پلاسٹک سرجنز کی ایک ٹیم نے حال ہی میں ایک 33 سالہ خاتون کی آنکھ کے حوالے سے ایک عجیب و غریب رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ اسکی بائیں آنکھ میں پانچ کانٹیکٹ لینز گم ہوگئے تھے۔ 

اس مریضہ کی شناخت صرف اے سے ظاہر کی گئی ہے اور یہ بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے پلاسٹک سرجری اسپتال میں اپنے چہرے کی ہیمی فیشیل اٹروفی کا علاج کرانے آئی تھی تاکہ اسکے چہرے کی فیشیل سیمیٹری بہتر ہوسکے۔

ابتدائی ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ خاتون کے چہرے کا حصہ اور اس کی بائیں آنکھ کا ڈھیلا تھوڑا سا دھنس گیا تھا۔ جس پر ڈاکٹروں نے اسکے چہرے کا معائنہ کرنے کے بعد آٹولوگس فیٹ گرافٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ اسکی کیفیت میں بہتری آسکے۔

جب پروسیجر شروع کیا تو ڈاکٹروں کو خاتون کی آنکھ کے ڈھیلے کے پیچھے خالی جگہ سے 5 مختلف کانٹیکٹ لینس ملے۔ 

خاتون نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ پچھلے چند ماہ سے اسکے کئی کانٹیکٹ لینس غائب تھے، لیکن اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اس کی آنکھ میں پھنس گئے ہیں۔ 

تاہم خوش قسمتی سے آنکھوں کے پچھلے حصے میں موجود ان کانٹیکٹ لینس نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اگر یہ طویل عرصے تک اندر موجود رہتے تو قرنیہ میں زخم اور مائیکروبیل انفیکشن جیسے ضمنی اثرات کا خطرہ بڑھ جاتا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید