• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے صائمہ قریشی کا بیان سُن کر بہت غصہ آیا: ریحام خان

اسکرین گریبز
اسکرین گریبز 

معروف میزبان و سماجی کارکن ریحام خان نے اداکارہ صائمہ قریشی کے حالیہ وائرل بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

صائمہ قریشی کی جانب سے عورت کی کمائی میں برکت نہ ہونے سے متعلق دیے گئے بیان پر ریحام خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے صائمہ قریشی کا بیان سُن کر بہت غصہ آیا، یہ بیان ایک اداکارہ اور کمانے والی خاتون نے دیا ہے۔


ریحام خان نے کہا کہ یہ کہنا کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی بڑا  آسان ہے۔

ریحام خان نے صائمہ قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کہہ کر ان خواتین کی توہین کر رہی ہیں جن کے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا کہ وہ بیٹھ کر مرد کی برکت والی کمائی کا انتظار کرتیں۔

ہدایت کارہ و پروڈیسر نے مزید کہا کہ اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عورت اپنی کمائی جتاتی ہے، میری بہن اپنی کمائی مرد بھی جتاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یوٹیوب پر ایک انٹرویو کے دوران صائمہ قریشی نے کہا تھا کہ برکت تو صرف مرد کی کمائی میں ہی ہوتی ہے، اس بات کو تو تسلیم کریں، عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، جب عورت گھر سنبھالنا شروع کرتی ہے تو اس کی فطرت ہے کہ وہ جتاتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی مرد کو دوسرا نکاح کرنے سے قبل پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے، اسی لیے دوسرے نکاح کا حکم دیا گیا تاکہ ایکسٹرا میریٹل افیئر ختم ہو جائیں، قرآن میں بھی ایسا کچھ نہیں لکھا کہ نکاح سے قبل پہلی اہلیہ سے اجازت لینا لازمی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید