• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارفہ جنید کی بابر کے ساتھ تصویر پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

فوٹو: انسٹاگرام : عارفہ جنید انجم
فوٹو: انسٹاگرام : عارفہ جنید انجم

سہ ملکی سیریز کے میچ میں اسکرین پر سامنے آنے کے بعد وائرل ہونے والی لڑکی عارفہ جنید کی بابر اعظم اور حارث رؤف سمیت دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات ہوئی ہے۔

14 فروری کو کراچی میں ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں عارفہ جنید انجم نامی لڑکی بار بار اسکرین پر نظر آنے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی،  میچ کے دوران متعدد مرتبہ کیمرا عارفہ جنید انجم پر پڑا تھا۔

جس کے بعد عارفہ جنید کے انسٹاگرام پر ہزاروں فالوورز بڑھ گئے اور سوشل میڈیا پر ان کے کئی فیک اکاؤنٹس بھی سامنے آئے۔

گزشتہ روز عارفہ جنید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بابر اعظم اور ابرار احمد کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’’میں نے بابر اعظم کی وجہ سے فالو کیا ہے، جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ بابر کو فالو نہیں کرتیں، جسے جواب دیتے ہوئے عارفہ جنید انجم نے کہا کہ ’میری آئی ڈی سے کسی کو بھی فالو اور فالو بیک نہیں ہورہا، یہاں تک کہ جو لوگ ریلز شیئر کررہے ہیں وہ بھی لائیک نہیں کر پارہی۔

فوٹو: انسٹاگرام عارفہ جنید
فوٹو: انسٹاگرام عارفہ جنید

اس کے علاوہ عارفہ جنید نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ بھی اپنی تصاویر شیئر کی ہیں، جسے سوشل میڈیا صارفین  کافی پسند کررہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید