• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء جاوید کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اپنے نئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ثناء جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہیں اس ویڈیو میں نیلے رنگ کے بلیزر اور ٹراؤزر کے ساتھ میچنگ اسکارف پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کے اس فوٹو شوٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

زیادہ صارفین ان کے لباس اور دلکش انداز پر تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آ رہے ہیں۔

جب کہ کچھ صارفین ثناء جاوید کے لباس پر مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں جیسے کہ ایک صارف نے لکھا کہ ادکارہ نے غلطی سے شلوار کے ساتھ کوٹ پہن لیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ لباس کے انتخاب کی وجہ سے اکثر ہی سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید