• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ریکھا گپتا— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
ریکھا گپتا— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

بھارت کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی کے لیے خاتون وزیرِ اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2 ہفتوں بعد گزشتہ روز ریکھا گپتا کو دہلی کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 50 سالہ ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیرِ اعلیٰ ہوں گی۔

ان سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس سے خواتین اس عہدے پر فائز رہ چکی ہیں۔

ریکھا گپتا نے 5 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی امیدوار کو 29 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید