امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ یوکرین سے آنے والے بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توہین ہے جو ناقابلِ قبول ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مائیک والٹز وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ صدر ٹرمپ یوکرینی صدر زیلنسکی سے بہت مایوس ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر امریکا کے پیش کردہ بات چیت کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور یوکرین کے درمیان امریکی صدر کی تجویز کردہ معدنیات کی ڈیل پر کشیدگی پائی جاتی ہے جسے یوکرین نے مسترد کر دیا ہے۔