غزہ کے مستقبل اور بحالی کے لیے مشترکہ منصوبے کی تیاری سے متعلق سعودی عرب میں آج عرب ممالک کا اجلاس ہو گا۔
سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں مصر، اردن اور خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے 6 رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس میں مصری منصوبے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
4 مارچ کو مصر میں عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں بھی اس اجلاس کے فیصلے زیرِ بحث آئیں گے۔