• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کل 6 اسرائیلی یرغمالی رہا کرے گا، 602 فلسطینی قیدی بھی رہا ہوں گے

فوٹو: اسرائیلی میڈیا
فوٹو: اسرائیلی میڈیا

حماس نے ہفتہ کے روز رہا کیے جانے والے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی شناخت ظاہر کردی، کل 6 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 602 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی شناخت ظاہر کرنے والوں میں ایلیا اسحاق کوہن، عمر شیم توو، عمر ونکیرٹ، طال شوہام، اویرہ منگستو اور ہشام السید شامل ہیں۔

اسرائیل ہفتے کے روز 602 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جو حماس کی جانب سے 6  اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بعد عمل میں آئے گا۔

رہائی پانے والے قیدیوں میں 50 عمر قید کی سزا کاٹنے والے اور طویل سزا سنائے جانے والے 60 قیدی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ 47 وہ فلسطینی قیدی ہیں جو 2011 میں گیلاد شالیت قیدیوں کے تبادلے (وفاء الاحرار معاہدہ) کے تحت رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیے گئے تھے۔

فلسطینی قیدیوں میں سے 445 قیدیوں کا تعلق غزہ سے ہے، جنہیں 7 اکتوبر 2023 کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

اسرائیل اور حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے مرحلہ وار تبادلے پر اتفاق کیا، جنگ بندی معاہدے کے تحت ہفتے کو قیدیوں کے تبادلے کا ساتواں مرحلہ طے پائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید