مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک جلانے کے مقدمات میں آفاق احمد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔
کیس کے پراسیکیوٹر کے مطابق آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی۔
یاد رہے کہ آفاق احمد کو 11 فروری کی رات کلفٹن میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔