• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ نے کنال کھیمو سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا: سوہا علی خان کا انکشاف

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ، اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے انہیں کنال کھیمو سے شادی نہ کرنے کا مشور دیا تھا۔

یاد رہے کہ سوہا علی خان نے 25 جنوری کو کنال کے ساتھ اپنی شادی کی 10ویں سالگرہ منائی ہے، یہ دونوں شادی سے قبل 9 سال تک ایک رومانوی رشتے میں تھے۔

سوہا علی خان نے پوڈکاسٹ میں دیے گئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ والدہ شرمیلا ٹیگور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار کے ساتھ شادی اور بعدازاں پیش آنے والی پیچیدگیوں کے بارے میں فکر مند تھیں۔

سوہا علی خان نے کہا کہ دراصل والدہ کو کنال کھیمو سے نہیں بلکہ فنکار سے شادی کرنے پر اعتراض تھا۔

اداکارہ کے مطابق شرمیلا ٹیگور نے انہیں شادی سے قبل کسی بھی اداکار سے شادی کرنے کے خلاف سختی سے مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا ’جو چاہو کرو مگر کسی اداکار سے شادی نہ کرنا۔‘

سوہا علی خان نے بتایا کہ ان کی والدہ کا ماننا تھا کہ اداکاروں میں مشہور ہونے کے بعد انا آ جاتی ہے جو کہ شادی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے اور رشتے کو مشکل بنا دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدہ نے سمجھاتے ہوئے کہا تھا کہ اداکار جذباتی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتے ہیں، اکثر اپنی کامیابیوں یا ناکامیوں میں پھنس جاتے ہیں، یہ موڈ سوئنگز شادی کے بعد ان کے پارٹنرز کے لیے چیلنج ہوتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید