• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم نے لگا تار 11 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے لگا تار 11 مرتبہ ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹاس ہارنے کا سلسلہ ورلڈ کپ 2023 سے شروع ہوا تھا، جب روہت شرما فائنل میں آسٹریلیا سے ٹاس ہارے تھے، اس کے بعد جنوبی افریقا کے خلاف 3 روزہ سیریز میں کے ایل راہول کپتان تھے، اس میں وہ تینوں میچز میں لگا تار ٹاس ہارے تھے۔

سری لنکا میں سیریز کے دوران بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما لگا تار 3 مرتبہ  ٹاس ہارے۔

 اس کے بعد بھارت میں کھیلی جانیوالی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی روہت شرما لگا تار 3 میچز میں ٹاس ہارے تھے۔

دبئی میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آج بھی ٹاس ہار گئے۔

اس طرح بھارتی ٹیم نے لگا تار 11 میچز میں ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کردیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ نیدرلینڈ کی ٹیم بنا چکی ہے، جو مسلسل 11 میچز میں ٹاس ہاری تھی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ بنگلادیش کے توحید ہریدوئی کے بعد بھارت کے شمبن گل نے بھی سنچری بنا ڈالی۔

بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 229 رنز کا ہدف بھارت نے 47ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید