• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے خط لکھنے میں بھی بدنیتی شامل تھی، طلال چوہدری

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خط لکھنے میں بھی ان کی بدنیتی شامل تھی، یہ دھیمے انداز میں نفرت اور مظلومیت کا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی اور سوشل میڈیا مہم کا مقصد بلیک میلنگ ہے، ان کی آخری ریلیف کی امید 26ویں ترمیم نے ختم کر دی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرے استحکام آ رہا ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ 

سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ 9 مئی کیسز کا فیصلہ ہوجاتا تو ان کے حوصلے نہ بڑھتے۔ پی ٹی آئی کے مارچ اور دھرنوں سمیت تمام کارڈ ناکام ہوئے ہیں، ان کو پتہ ہے ان کے کیسز میں جب تک این آر او نہیں ہوگا، کہیں سے ریلیف نہیں ملے گا۔ 

انھوں نے کہا کہ دو سال سے فیصلہ نہیں کیا جاسکا کہ 9 مئی کیس کس عدالت میں چلیں گے، 26ویں ترمیم کرکے پارلیمنٹ نے حالات کو بہتر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید