• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا امریکا کی جانب سے تجارتی پابندیوں پر اظہار تشویش

امریکا کی جانب سے محصولات کے نفاذ اور تجارتی پابندیوں پر چین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ اور امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے درمیان بذریعہ ویڈیو کال گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر فریقین نے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

چینی نائب وزیر اعظم نے چین پر امریکی محصولات کے نفاذ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں فریقین نے باہمی تشویش کے امور پر بات چیت کرنے پر اتفاق کیا، اور چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید