• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: افغان اسپنرز نے 7 اوور تک جنوبی افریقہ کو کوئی باؤنڈری نہیں مارنے دی

فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تیسرے میچ میں افغانستان کے اسپنرز نے 7 اوور تک جنوبی افریقی بیٹرز کو کوئی باؤنڈری نہیں مارنے دی۔

چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 316 رنز کا ہدف دےد یا۔

کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 315 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقا کے بیٹر 32 سے 39 اوورز کے درمیان کوئی باؤنڈری نہیں لگاسکے، اس کی وجہ  افغانستان کے اسپنرز، نور احمد، راشد خان اور محمد نبی تھے، جنہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے رنز کے بہاؤ کو روکے رکھا۔

جنوبی افریقہ کے بیٹر ریان ریکی لٹن کے آؤٹ ہونے کے بعد افغانستان کے راشد خان اور محمد نبی نے اپنا کنٹرول برقرار رکھا اور 7 اوورز تک جنوبی افریقہ کو کوئی باؤنڈری نہیں مارنے دی۔

افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے 2، عظمت اللّٰہ عمر زئی، نور احمد اور فضل حق فاروقی نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید