آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں اچھا نتیجہ سامنے آنے کی امید کا اظہار کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ کے لئے اپنا مائنڈ سیٹ کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نتیجہ سامنے آئے گا، ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بولرز ہیں پریشانی کی بات نہیں۔
22 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ سے مقابلے سے قبل اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ بڑے میچز میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی اچھی ہوگی۔
دوسری طرف آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران بھی لاہور پہنچے ہیں، جو ایونٹ کا اہم میچ دیکھیں گے۔
انگلش بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ اور آسٹریلیا کرکٹ کے سی ای او نک ہوکلے پاکستان پہنچے ہیں جبکہ ای بی سی کے ایم ڈی رابرٹ پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔