لندن فیشن ویک میں ولی وونکا سے متاثر چاکلیٹ ہیٹ نے دھوم مچا دی۔
عالمی شہرت یافتہ برطانوی ہیٹ ڈیزائنر اسٹیفن جونز نے لندن فیشن ویک میں اپنی آٹم-ونٹر 2025 کلیکشن پیش کی، جو جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار امتزاج تھی۔
اس کلیکشن میں ساٹن اور شیشے جیسے منفرد مٹیریلز کا استعمال کیا گیا، لیکن سب سے زیادہ توجہ کا مرکز چاکلیٹ ہیٹ بنا رہا، جو معروف فلمی کردار ولی وونکا کے مشہور اور منفرد انداز سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔
اسٹیفن جونز دنیا کے بہترین ہیٹ ڈیزائنرز میں شمار کیے جاتے ہیں، جو اپنی تخلیقی اور غیر روایتی ڈیزائننگ کی وجہ سے مشہور ہیں۔
ان کی اس نئی کلیکشن میں مختلف اقسام کے ہیڈ پیسز شامل تھے، چاکلیٹ ہیٹ اس کلیکشن کی سب سے زیادہ نمایاں ہیٹ تھی، اس منفرد ہیٹ میں چاکلیٹ کی طرح کا رنگ اور بناوٹ شامل کی گئی، جو حقیقت میں چاکلیٹ جیسا ہی محسوس ہوتا تھا۔
یہ دلکش اور خیالی ہیڈ پیس نہ صرف فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی بھی توجہ کا مرکز بن گئی، لوگوں نے اس کی انوکھے ڈیزائن اور فنکارانہ تخلیق کو سراہا۔
کچھ صارفین نے اسے لندن فیشن ویک کی سب سے انوکھی تخلیق قرار دیا، جب کہ کچھ نے کہا کہ یہ ہیٹ حقیقت میں چاکلیٹ سے بنا ہوا لگتا ہے۔