• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اور ویرات کی ملاقات کا دل چھو لینے والا لمحہ

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

 قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی دوستانہ ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ 

دل کو چھو لینے والا عزت اور احترام کا یہ لمحہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے کے دوران تاریخ کی حسین یادوں میں درج ہوگیا۔

جہاں ایک طرف دونوں ٹیمیں جیت کے لیے بھرپور محنت کر رہی تھیں وہیں ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان ایک خوبصورت لمحہ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میچ کے پہلے اوور میں بھارتی کرکٹ لیجنڈ ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو گرمجوشی سے گلے لگایا۔

یہ لمحہ دونوں ممالک کے شائقین کے لیے بے حد خاص تھا، جس نے کھیل میں روایتی حریفوں کے درمیان عزت و احترام اور کھیل کی اصل روح کو اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کی صلاحیتوں کے معترف ہیں اور کئی مواقع پر ایک دوسرے کی تعریف کرتے نظر آئے ہیں۔

ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے گلے ملنے کا لمحہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا ہے۔

دونوں کھلاڑیوں کی یہ محبت اور عزت اس بات کا ثبوت ہے کہ کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے والا ایک ذریعہ بھی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید