• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے حسن نصراللّٰہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کی ویڈیو جاری کر دی


اسرائیلی فوج نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔

آئی ڈی ایف نے مذکورہ ویڈیو شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ اور سیکریٹری جنرل ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے ایک روز بعد جاری کی ہے۔

ویڈیو میں ایک لڑاکا طیارے کو بیروت پر بم گراتے ہوئے اور زمین پر متعدد دھماکوں کا فضائی منظر دکھائی دے رہا ہے۔

اس سے قبل عرب میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں حسن نصراللّٰہ کی لاش کو ملبے سے نکالتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حسن نصراللّٰہ 27 ستمبر 2024ء کو جنوبی بیروت پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

اس حملے میں اسرائیلی جیٹ طیاروں نے 85 ٹن دھماکا خیز مواد سے ضاحیہ میں 6 رہائشی عمارتیں تباہ کر دی تھیں۔

سید ہاشم صفی الدین 3 اکتوبر 2024ء کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید