نیشنز ہاکی کپ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 سے 21 جون کے درمیان کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے تیسرے نیشنز کپ کی تفصیل جاری کر دی۔
ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں پاکستان، فرانس، جاپان، کوریا، ملائیشیا، نیوز ی لینڈ، ساؤتھ افریقا اور ویلز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم 2026ء میں ہونے والی ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔