• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش: آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت 8 ہزار افراد گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بنگلا دیش میں جرائم میں اضافے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت سیکیورٹی فورسز نے 2 ہفتوں کے دوران 8 ہزار 6 سو سے  زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شیخ حسینہ واجد کی معزول حکومت سے مبینہ طور پر منسلک گروہوں کو آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت نشانہ بنایا ہے۔

یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب دارالحکومت ڈھاکا میں جرائم کی سطح تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق 2024ء کے مقابلے میں رواں سال ڈکیتیوں کی تعداد دگنی ہو گئی۔

عبوری حکومت کے وزیرِ داخلہ جہانگیر عالم چوہدری نے آپریشن ڈیول ہنٹ کو مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ جرائم سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے حامیوں کی کارستانی ہیں، جو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ آپریشن ڈیول ہنٹ 8 فروری کو غازی پور میں مقامی افراد اور شیخ حسینہ مخالف طلبہ میں تصادم کے بعد امن و امان کی بحالی کے لیے شروع کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید