کمشنر کراچی حسن نقوی نے جوڑیا بازار میں شکایتی مرکز کا افتتاح کردیا۔
کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے ہول سیل گروسرز کے اشتراک سے جوڑیا بازار میں شکایتی مرکز بنایا ہے۔
جوڑیا بازار کے شکایتی مرکز میں صبح 9 سے شام 7 بجے تک شکایات درج ہوں گی، ایک فون آپریٹر کمشنر آفس سے بھی بھیجا جائے گا تاکہ فی الفور ازالہ ہو سکے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ گراں فروشی کی شکایات کا ازالہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی، منافع خوروں سے رعایت نہیں برتی جائے گی، اب گرفتاریاں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر 50 گرفتاریاں ہوچکیں ہیں، رمضان میں ان میں تیزی ہوگی۔