• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا یوکرین معدنی معاہدے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، پیوٹن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین معدنی معاہدے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔

ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر نے کہا کہ معدنی وسائل پر تعاون سے متعلق امریکا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے سرکاری و نجی اداروں کو مشترکہ کام کرنے کی پیشکش کے لیے تیار ہیں، صدر ٹرمپ کا موقف روس کے مفاد میں نہیں بلکہ یوکرین کے مفاد میں ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین سے متعلق مذاکرات میں یورپی یونین کی شرکت میں بظاہرحرج نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید