• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سرکاری دفتر میں ٹرمپ کی ایلون مسک کے پاؤں چومتے جعلی ویڈیو چل گئی

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ہیکرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو امریکی سرکاری دفتر کے ٹی وی پر چلا دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اے آئی سے محفوظ نہ رہ سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیسلا اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک کے پاؤں چومتے ہوئے جعلی ویڈیو امریکی سرکاری دفتر کے ٹیلی وژن پر چلا دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جعلی ویڈیو ٹی وی پر ایک سے زائد بار چلنے کے سبب تیزی سے وائرل ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق یہ حرکت ہیکرز کی جانب سے کی گئی ہے، ٹرمپ کو ایلون مسک کے پاؤں چومتے دکھایا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جعلی ویڈیو کا عنوان ’Long Live The Real King‘ تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس نے بنائی جبکہ اس کے منظرِ عام پر آنے کے بعد امریکی دفاتر کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ جعلی ویڈیو ایک ہفتے قبل پہلی بار ایکس پر پوسٹ کی گئی تھی۔

اس جعلی ویڈیو نے سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور سیاست میں مسک کے سمجھے جانے والے اثر و رسوخ پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک امریکی صدر ٹرمپ کے اہم اتحادی ہیں اور ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وفاقی ایجنسیوں میں نمایاں اثر و رسوخ حاصل کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید