رمضان المبارک قریب آتے ہی کوئٹہ میں کھجور کی فروخت بڑھ گئی ہے۔
رمضان المبارک میں کجھوروں کا استعمال بڑھ جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ رمضان قریب آتے ہی کوئٹہ میں کھجوروں کی دکانوں میں خریداروں کا رش ہے۔
اس بار مارکیٹ میں بلوچستان کے ضلع پنجگور کی کھجوروں کی زیادہ اقسام موجود ہیں اور ان کی مانگ بھی زیادہ ہے۔
پنجگور کے علاوہ ایران، سعوری عرب اور عراق کی مختلف اقسام کی کھجوریں بھی دستیاب ہیں۔